وائٹ ہائوس کے تمام اسٹاف کو ماسک پہننے کا حکم

واشنگٹن(سی این پی)وائٹ ہائوس میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاف کو ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر اور صدر ٹرمپ کے فوجی خدمت گار میں کورونا کی تصدیق کے بعد تمام اسٹاف کو عمارت میں داخل ہوتے ہی ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔وائٹ ہائوس آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹاف سوائے اپنی ڈیسک پر موجود ہونے کے ہر وقت اپنے چہرے کو لازمی طور پر ماسک سے ڈھانپیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی رکھیں۔اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پالیسی کو لازم قرار دیا۔واضح رہے کہ وائٹ ہائوس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے تین ممبران وائرس کے شبے میں آئسولیشن میں ہیں جن میں معروف سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فائوچی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر کے اہم مشیر اسٹیفن ملر کی اہلیہ اور نائب امریکی صدر کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں