دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئی

پیرس(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئی، برازیل میں مزید 502، فرانس میں 263، برطانیہ میں 210 اموات ہوئیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو سو پائونڈ جرمانہ ہوگا۔دنیا میں مہلک وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز مزید 3 ہزار 403 افراد لقمہ اجل بنے۔ برازیل میں مزید 502 اموات ہوئیں، تعداد 11 ہزار 625 ہو گئی۔فرانس میں مزید 263 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد 26 ہزار 643 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 210 اموات ہوئیں، تعداد 32 ہزار 65 ہو گئی۔ اٹلی میں 179 اسپین اور کینیڈا میں 123، بھارت میں 82، ترکی میں 55 اور ایران میں 45 اموات ہوئیں۔یونیسیف نے بحران اور عالمی وبا سے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے 1.6 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں