دنیا بھر میں کورونا سے صورتحال بدتر، اموات کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا سے صورتحال بدتر ہو گئی،اموات کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 893 ہو گئی، 43 لاکھ 42 ہزار 354 افراد متاثر ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ گئی۔دنیا خطرناک وائرس کورونا کی لپیٹ میں، امریکا میں متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ اموات کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وائٹ ہائوس نے عمارت کے اندر کام کرنے والے صحافیوں کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔اسپین، روس، برطانیہ اور اٹلی میں بھی وائرس متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ فرانس دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکا، برطانیہ، اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا جہاں اموات کی تعداد 26,991 ہوچکی ہے۔چین میں کورونا ایک بارپھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سات کیس سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں