کورونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،عالمی ادارہ صحت

لندن (سی این پی) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے دماغی صحت کے محکمہ کے ڈائرکٹر ڈیوورا کیسیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض سے دنیا بھر کے لاکھوں افراد خوف ، غیر یقینی صورتحال ، معاشی بدحالی کی وجہ نفسیاتی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وبائی مرض کی وجہ سے پوری دنیا میں ذہنی بیماری کا بحران عروج پر ہے کیونکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد موت اور بیماری میں گھرے ہوئے ہیں اور کوویڈ 19کی وبائی بیماری کے سبب تنہائی ، غربت اور اضطراب پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیسیل نے کہا ہے کہ کوویڈ۔19کی وجہ سے تمام معاشروں میںذہنی صحت وتندرستی متاثر ہوئی ہے اور فوری طور پر اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں