کوروناسے تحفظ کےلئے تشخیص اور نشاندہی کے عمل میں اضافہ کرینگے ،چین

بیجنگ (سی این پی )کوروناوائرس کی عالمی وبا کے دوبارہ پھیلنے سے بچنے کیلئے اس کی تشخیص اور نشاندہی کے عمل میں اضافہ کرینگے ،کورونا سے چار ہزار چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کی ترجمان ِسانگ شولی نے یہ بات بیجنگ میں یومیہ پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ فروری کی نسبت اب روزانہ کی بنیاد پر کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن شمال مشرقی صوبوں میں وائرس کے نئے مریضوں میں اضافہ چین کیلئے باعث تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں