کرونا وائرس کے خاتمہ کی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی ،عالمی ادارہ صحت

جنیوا(سی این پی) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمہ کی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی ، کودیڈ 19 ایچ آئی وی ایڈ زجیسی بیماری بھی بن سکتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت ‘ڈبلیو ایچ او’کے ہنگامی امور کے ماہر مائک ریان نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وائرس ہماری برادریوں میں ایک اور مقامی وائرس بن سکتا ہے ، اور یہ وائرس کبھی دور نہیں ہوسکتا ہے۔مائک ریان نے بتایا کہ میں نہیں سوچتا کہ کوئی اس کی پیش گوئی بھی کرسکتا ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی کیونکہ اس میں کوئی وعدے اور کوئی تاریخیں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے طریقوں پر دنیا کا کچھ کنٹرول ہے اور100 سے زیادہ امکانی ویکسین تیار کی جارہی ہیں ، جن میں کلینیکل ٹرائلز بھی شامل ہیں ۔اس موقع پرڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریئسس نے کہاکہ ہم سب کو اس وبائی بیماری کو روکنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔واضع رہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اس سوال سے نبرد آزما ہیں کہ ان کی معیشت کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیا طریقہاپنایا جائے جبکہ اب بھی یہ وائرس موجود ہے ، جس نے لگ بھگ 4.3 ملین افراد کو متاثر کیا ہے ، اور اس کی وجہ سے 291,000سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں