برلن (سی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کو روک نہیں سکتے، ہمیں اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ یہ ایک ایسی وبا ہے جس کے ساتھ ہمیں جینا ہوگا۔میرکل نے مزید کہا کہ ہمیں کرونا کے ساتھ جینا ہوگا۔ کچھ عرصے تک ہمیں اس وبا کا مزید سامنا رہےگا۔ادھر جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی ممالک کی سرحدوں پر کرونا کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں میں آئندہ ہفتے سے نرمی کی تیاری کررہا ہے تاکہ 15 جون سے یورپ کے ساتھ دوبارہ آزادانہ طریقےسے آمد روفت شروع کی جاسکے۔سیہوفر نے مزید کہا کہ فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے ساتھ بارڈر پرآمد و رفت پرپابندی 15 جون کو ختم ہوگی اور 16 جون کو جرمنی اور پڑوسی یورپی ملکوں کے درمیان آمد ورفت کھول دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر وائرس مزید پھیلا تو سفری پابندیوں کا دورانیہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک