سعودی عرب کا ملائیشیا کی مدد کے لیے 75 لاکھ سے زائد میڈیکل یونٹس کا تحفہ

ریاض(سی این پی)کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ملائیشیا کی مدد کے لیے 75 لاکھ سے زیادہ میڈیکل یونٹس کا تحفہ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے برادر ملک ملائیشیا کو دیے جانے والے تحفے میں لاکھوں سرجیکل فیس ماسک، این 95 حفاظتی ماسک اور کرونا وائرس کے علاج کے لیے ماہرین کے لیے اسپیشل لباس، مصنوعی تنفس کی 150 مشینیں، انتہائی نگہداشت میں کام آنے والے 80 ایئر آلات اور 180 غیر جراحتی ایئر آلات بھی شامل ہیں۔ملائیشین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں 10 لاکھ این 95 ماسک مل چکے ہیں یہ وزارت صحت کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر مشینیں،آلات اور ماسک راستے میں ہیں۔ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کرونا سے نمٹنے کے لیے تعاون پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تحفے کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے روشن ثبوت سے تعبیر کیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آسٹریلیا، تھائی لینڈ، یمن، فلسطین اور افریقی ممالک میں رمضان راشن پیکٹ تقسیم کروائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں