کیلی فورنیا(سی این پی) امریکی ریاست میں پولیس نے ایک ٹرک میں رکھے لکڑی کے بڑے صندوق سے 5 بچے برآمد کر لیے، بچے بغیر ہوا اور پانی کے 100 ڈگری درجہ حرارت والے باکس میں بند کیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا پولیس نے بچوں کو خطرے سے دوچار کرنے کے الزامات میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان ایک پک اپ ٹرک میں پانچ بچوں کو بغیر وینٹی لیشن اور پانی کے لکڑی کے صندوق میں بند کر کے لے جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق چند دن قبل انھیں ایک سروس کال موصول ہوئی، جب وہ موقع پر پہنچے پر تو انھوں نے وہاں پانچ بچوں کو پایا جن کی عمریں ایک سال سے 13 سال کے درمیان تھیں، اور وہ ٹرک کی فرش سے جڑے لکڑی کے باکس میں بند تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت وہاں سو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تھا، پولیس کو ٹرک سے غیر قانونی منشیات اور ایک شارٹ گن بھی ملی، پولیس نے منگل کے دن ملنے والے بچوں کے واقعے کے بعد آج چالیس سالہ کینیتھ اسٹینڈریج، 39 سالہ زونا بریزر، اور اکتالیس سالہ اوشاجون ہارڈی کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کا تعلق ٹرک سے ملے بچوں کے ساتھ ہے، ایک ملزم پر آتشی ہتھیار رکھنے کے جرم اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک