ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے ایک اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ہفتہ 23 مئی سے منگل 26 مئی تک ہوں گی۔عید الفطر کی چھٹیوں کا انحصار شوال المکرم کے چاند کی رویت پر ہوتا ہے، یہ توقع کی جاتی ہے کہ 22 مئی کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا۔ اس شام چاند نظر آنے کی صورت میں 23 مئی کو نجی شعبے کے ملازمین کی پہلی چھٹی ہوگی۔لیکن سعودی عرب میں نجی شعبے کے بیشتر ملازمین جمعہ کو کام نہیں کرتے ہیں، اس طرح ان کی عید پر پانچ چھٹیاں ہوجائیں گی۔سعودی حکومت نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے پہلے ہی سولہ چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے، وہ 15 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں کریں گے جبکہ بہت سے سرکاری ملازمین کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی اپنے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے عید الفطر پر سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے 22 مئی جمعہ سے پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، وہ بدھ 27 مئی کو دوبارہ کام پر آئیں گے۔یو اے ای میں نجی شعبہ بالعموم سرکاری تاریخوں کے مطابق ہی عید کی چھٹیاں کرتا ہے، تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں میں دو ایک دن کی کمی وبیشی بھی ہوسکتی ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک