ووہان میں بغیر علامات والے کورونا متاثرین کی تلاش شروع

بیجنگ(سی این پی)چین کے شہر ووہان میں حکام نے مزید پیچیدگی سے بچنے کیلئے بغیر علامات والے متاثرین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ووہان میں اب ہر شہری کا ٹیسٹ کیا جائے گا تا کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جا سکے جو کورونا وائرس سے متاثر تو ہیں لیکن ان میں اس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے تا کہ شہر میں سکول اور کاروبار کھولنے میں مدد مل سکے۔ حکام کا کہنا ہے اس عمل میں سب سے پہلی ترجیح ان شہریوں کو دی جائے گی جن کے پہلے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر تنقید کرتے ہوئے بیجنگ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ چین اس حوالے سے یہ موقف اپناتا رہا ہے کہ امریکی فوجی چین میں کورونا وائرس لائے لہذا اس وبا کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں