دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 3 ہزار سے زائد، امریکہ میں مزید 1624 اموات

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا کا زور برقرار ہے، مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 407 تک پہنچ گئی ہے، امریکا میں مزید ایک ہزار 624 اور برطانیہ میں 428 اموات ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں تین سو ستانوے، میکسیکو میں دو سو چورانوے افراد جان سے گئے۔ اٹلی میں دو سو باسٹھ اور اسپین میں دو سو سترہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ادھر ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 4 روز کیلئے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے۔جمعرات کو ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کرونا سے مزید 55 اموات ہوئیں جس کے بعد اب تک کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد چار ہزار سات ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مزید 1635 کیس سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں