وباءکی تناظر میں یوم القدس کے جلوس گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں نکالے جائیں گی،ایرانی صدر

تہران(سی این پی) ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وباءکی تناظر میں اس سال یوم القدس پر مظاہرے کاروں کی مدد سے کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں رمضان کے آخری جمعے کو اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس بار یوم القدس کے موقع پر روایتی جلوس اور احتجاجی ریلیاں گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں نکالی جائیں گی۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ قافلوں کا راستہ پاسداران انقلاب کے متعلقہ اہلکار طے کریں گے۔ یوم القدس ہر سال رمضان کے آخری جمعے کے دن ایران میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1967ءکی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کا مقصد اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ ایران میں یہ دن ہر سال ملک گیر سطح پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ حسن روحانی نے واضح کیا کہ اس سال جلسے جلوس کاروں میں نکالنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کے بقول ملک کے ان حصوں میں بھی پیدل احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہے، جنہیں کووڈ انیس سے پاک قرار دیا جا چکا ہے۔ روحانی نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں جمعے کی نماز کے بعد مساجد میں بھی، خصوصی خطبے اور تقاریب منقعد ہوں گے۔ ایران میں یوم القدس منانے کی روایت 1979ءمیں آیت اللہ روح اللہ خمینی نے شروع کی تھی۔ ایران اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم نہیں کرتا اور بیشتر عالمی مسائل کا قصور وار اسرائیل ہی کو قرار دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں