خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے بیش قیمت عطر کا استعمال

مکہ (سی این پی) حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے ’عود‘ سے تیار کردہ لگژری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوش بو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے عطر کا چھڑکاﺅ کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین جرنل پریزیڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں