کوروناوائرس ،دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 46 لاکھ 28ہزار 718 ہو گئی

نیویارک /پیرس(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 46 لاکھ 28ہزار 718 ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 789 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک روز میں 1680 افراد جان سے گئے جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی اور امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں کورونا سے مزید 138 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 27 ہزار 459 ہو گئی، فرانس میں کورونا سے مزید 104 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 27 ہزار 529 ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 242 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 31 ہزار 610 ہو گئی ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 384 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 33 ہزار 998 ہو گئی،برازیل میں کورونا سے مزید 274 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 14 ہزار 267 ہو گئی،جرمنی میں کورونا سے مزید 5 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 7 ہزار 933 ہو گئی،ترکی میں کورونا سے مزید 48 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 4 ہزار 55 ہو گئی جبکہ روس میں کورونا سے مزید 113 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 2 ہزار 418 ہو گئی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 46 لاکھ 28ہزار 718 ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 789 ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 58 ہزار 137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں