اٹلی، لاک ڈائون میں نرمی، سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

روم(سی این پی )اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا تھمنے کے بعد حکومت نے سخت ترین لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے سفری پابندیوں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد میں مسلسل کمی آنے کے بعد معمولات زندگی کو بحال کرنے کے لیے حکومت نے لاک ڈان کے تحت عائد پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطالوی وزیراعظم نے 3 جون سے اندرون و بیروملک سفر کی اجازت دینے کا فرمان جاری کر دیا ہے جب کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ18مئی سیدکانیں کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بتدریج معمول کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا کی دوسری لہر سے بچ سکیں، اس کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے بندشوں میں نرمی لائی جائے گی۔اٹلی میں فروری سے جاری کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ مئی کے رواں میں تھمنا شروع ہوا تھا اور آج ریکارڈ کمی کے ساتھ صرف 159 اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی کم ترین اموات ہیں۔اٹلی دنیا کا وہ تیسرا بڑا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، اب تک مجموعی طور پر 31 ہزار 600 اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے جو کہ امریکا اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ اموات ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم نے لاک ڈائون کے مثبت اثرات سامنے آنے کے بعد عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے ملک بھر میں 4 مئی کے بعد سے لاک ڈان میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈان میں نرمی کا فیصلہ کرچکے ہیں کیونکہ اب وبا تھمنا شروع ہوگئی ہے، ملک بھر میں تمام اسکول ستمبر میں ہی کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چار مئی کے بعد کاروباری مراکز خصوصا مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایک ہفتے کی صورت حال کو دیکھنے کے بعد مزید بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں