اسرائیل میں تعینات چینی سفیر کی اپنی رہائش گاہ سے لاش برآمد

تل ابیب(سی این پی)اسرائیل میں چینی سفیر ڈووی کی اپنی رہائش گاہ سے لاش برآمد ہوئی ہے اور چین کے سفیر کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل میں چینی سفیر ڈو وی دارلحکومت تل ابیب میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے جبکہ اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم تفتیش کر رہے ہیں،ان کی عمر 58سال تھی۔چینی سفیر شادی شدہ تھے اور اسرائیل میں انتقال کر جانے والے چین کے سفیر کے پسماندگان میں بیوی اور بیٹا شامل ہیں لیکن ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔چین کے سفیر ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرائن میں چین کے سفیر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں