بھارت، پولیس اہلکار نے خاتون کو راشن کا لالچ دے کرآبرو ریزی کر دی

ہماچل پردیش(سی این پی) بھارتی شہر بلاسپور میں ایک پولیس اہلکار نے مزدور خاتون کو راشن دینے کا جھانسا دے کر اس کی آبرو ریزی کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاسپور میں پولیس اہل کار مزدوری کرنے والی ایک خاتون کو راشن کا جھانسا دے کر گھر لے گیا اور آبرو ریزی کر دی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ مزدور خاتون نے برمانہ پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کے ساتھ دو دن قبل ایک پولیس اہل کار نے زیادتی کی، جس پر پولیس نے اہل کار اجے کمار کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔خاتون کے بیان کے مطابق دو دن قبل رات کو کھارسی پولیس چوکی میں تعینات اہل کار اس کے گھر آیا، اور راشن دینے کا کہہ کر لے جانے لگا، سڑک پر ایک گاڑی کھڑی تھی جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک اور شخص بیٹھا ہوا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اہل کار اسے زبردستی گھماروی کے علاقے میں ایک کوارٹر میں لے گیا، وہاں آبرو ریزی کر کے اسے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کا بیان تھا کہ گاڑی میں موجود دوسرے شخص کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی، اس سارے واقعے کے دوران وہ بالکل خاموش رہا تھا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں