امریکہ ،لاس اینجلس میں خوفناک دھماکہ ،عمارتیں لرزاٹھیں

لاس اینجلس (سی این پی) امریکی شہر لاس اینجلس شہر کے وسط میں خوفناک دھماکہ ہوا ، جس کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے خوفناک دھماکہ ہوا، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔ دھماکے کے بعد متعدد عمارتوں کو آگ لگ گئی ۔جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دھماکے سے کئی عمارتوں کوشدید نقصان پہنچا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 10 فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حکام کے مطابق 230 سے زائد فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے ۔ دھماکہ کیسے ہوا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم دھماکے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں