دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری، اموات کی تعداد3 لاکھ سے تجاوزکرگئی

نیویارک (سی این پی) دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ، اموات کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزارسے زائد جبکہ مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 21ہزار825 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، مہلک وبا سے امریکا میں ایک روز میں 1237افراد لقمہ اجل بن گئے۔ امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد90113ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے 7773 زائد ہوچکی ہے ۔ اٹلی میں مزید 153 اموات کے بعد کوروناسے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 24ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسپین میں104 اموات کے بعد 27ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 76 ہزارسے زائد ہے۔ برازیل میں کورونا کے 2لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 15ہزار سے تجاوز کرگئیں ۔فرانس میں مزید 96 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، مجموعی طور پر کورونا سے 27 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79ہزارسے زائد ہوچکی ہے ۔برطانیہ میں مزید 468 اموات ، مجموعی طور پر 34 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2لاکھ 40 ہزارسے زائدافرادمتاثرہیں۔ ایران میں 6 ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، جبکہ سعودی عرب میں 302افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 48ہزارسے تجاوز کرگئی۔ روس میں کورونا سے مزید 119 اموات کے بع دہلاکتوں کی مجموعی تعدا د 2500 ہوگئی ہے ۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔کورونا سے دنیابھر میں 18لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں