واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے ایران کے مرکزی بینک اور دو مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں جنہیں واشنگٹن کی جانب سے تہران پر اب تک کی سب سے بڑی معاشی پابندیاں قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر معاشی پابندیاں سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد سزا کے طور پر عائد کی گئی ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی معیشت تباہی کی جانب جا رہی ہے اور یہ سب ایران کو دہشت گردی سے روکنے کے لیے ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران پر تاریخ کی سب سے زیادہ معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ایران کے بہت سے مسائل اس کے خود پیدا کردہ ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران بہت اچھا اور امیر ملک ہو سکتا ہے لیکن وہ ایک مختلف راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ایران پر حملے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ میرے لیے سب سے آسان چیز تھی جو میں کر سکتا تھا لیکن میں نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ایران پر معاشی پابندیاں کام کریں گی، فوجی ایکشن بھی کام کر سکتا تھا، یہ ایک سخت فتح ہوتی لیکن فتح ہماری ہی ہو گی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا بلکہ کوئی ہماری فوج کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقات میں ایران کی جارحیت کے معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور معاشی دباؤ کے ذریعے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔دوسری جانب امریکا نے سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد مزید فوجی سعودی عرب بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکا کے سیکرٹری دفاع مارک اسپنسر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جو ڈنفورڈ نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سعودی آئل نتصیبات پر حملوں کے بعد مزید فوجی اور فضائی دفاعی نظام سعودی عرب بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سرکاری آئل ریفائنری آرامکو کے عبقیق اور خریص پلانٹوں پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس سے دنیا کو تیل کی سپلائی آدھی سے بھی کم ہو کر رہ گئی تھی۔امریکا اور سعودی عرب نے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا جب کہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا سعودی عرب نے حملے کی کوشش کی تو پھر مکمل جنگ ہو گی۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی