واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا، ڈرون حملے میں 30 کسان جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کیا ہے، ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں غلطی سے عام کسانوں پر ڈرون سے بمباری کی گئی۔ترجمان امریکی فوج کے مطابق غلطی سے کسانوں کو داعش کا گروہ سمجھ لیا گیا تھا، بمباری کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرقی صوبے ننگرہار کے وزیر تنگی کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 30 کسان ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ بدھ کی شب اس وقت کیا گیا جب کسان ایک فارم ہاؤس میں گری دار میوہ جمع کرکے آرام کررہے تھے۔یاد رہے کہ ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔افغانستان میں نیٹو افواج، طالبان اور داعش کے مسلح افراد ایک دوسرے کو حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس دوران عام بے گناہ شہری ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے زابل میں واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی عمارت کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 85 سے زخمی ہوئے تھے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی