وزیراعظم عمران خان سے کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھوری کی ملاقات

نیو یارک (سی این پی) وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور سینیر افسران موجودتھے،
وزیر اعظم نے فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی تاکہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہو۔ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں؛

اپنا تبصرہ بھیجیں