یو اے ای میں کرونا وائرس کے 731 نئے کیس رپورٹ

دبئی(سی این پی) متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے مزید 731 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 731 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار 358 ہوگئی۔محکمہ صحت نے کرونا وائرس سے 6 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وفات پانے والوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات میں کرونا کے شکار مزید 8512 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق یو اے ای میں لوگوں کے جمع ہونے اور تقریبات پر پابندی ہے،شاپنگ مالز میں 12 سال سے کم اور 60 سال سے زائد افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کی ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ یو اے ای میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور روزانہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں