تہران(سی این پی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کو تیل کی ترسیل روکنے کے لیے کسی بھی اقدام کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں وینزویلا کو تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا کو ترسیل میں مداخلت کے لیے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم سے تعبیر ہو گا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے 4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے ممکنہ تصادم کے لیے موجودگی کی اطلاعات ہیں، کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔دوسری جانب وینزویلامیں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کے شعبے کی بحالی کے لیے ایران کو سونے میں ادائیگی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف