دنیا میں کورونا سے 3 لاکھ 20 ہزار اموات، ویکسین کا جنوری تک مارکیٹ آنے کا امکان

نیویارک(سی این پی)کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی، امریکا میں مزید ایک ہزار تین افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ کورونا کے خلاف ویکسین کے کامیاب تجربے کے بعد جنوری تک مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے اسے چین کی کٹھ پتلی قرار دے دیا، کہا فنڈز کم یا ختم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہائوس میں عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے کہا کہ ان کی ساری توجہ چین پر ہے تاکہ اسے اچھا دکھایا جا سکے۔دوسری جانب کورونا کے خلاف امید کی کرن جاگ گئی، امریکا میں ویکسین کے انسانوں پر تجربے کے کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں، آٹھ رضاکاروں میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئے، مزید مثبت رپورٹس آنے پر ویکسین کے جنوری تک مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 735، برطانیہ میں 160، میکسیکو میں 132، فرانس میں 131، بھارت میں 130، اٹلی 99 اور روس میں 91 اموات ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں