نئی دہلی(سی این پی) بھارت میں ایک ملزم چہرے پر لگے ماسک کا فائدہ اٹھا کر پولیس کو چکمہ دے کر حراست سے فرار ہوگیا، ریاست میں ماسک پہننے کے لازمی قانون کی وجہ سے پولیس کو ملزم کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں مقامی پولیس میڈیکل کروانے کے لیے ایک ملزم کو لے کر اسپتال پہنچی تو ملزم چہرے پر لگے ماسک کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ریاستی حکومت نے باہر نکلنے والے افراد کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے جس کا فائدہ اس ملزم کو ہوا۔مذکورہ ملزم کو اسی روز گرفتار کیا گیا تھا، اس کے فرار کے بعد اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس کے مطابق ہر شخص کے ماسک پہننے کی وجہ سے ملزم کی تلاش میں دشواری پیش آرہی ہے۔ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر کا کہنا ہے کہ ملزم کو رامپور پولیس کے ساتھ میڈیکل کے لیے ضلعی اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی تصویر اور تفصیلات ضلع کے تمام تھانوں میں چسپاں کروا دی گئی ہیں اور بہت جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال