لاہور(سی این پی) شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں کینسر کا علاج جدید ترین ٹیکنالوجی ریڈیو تھراپی سے شروع ہو گیا۔شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعاصم یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو تھراپی کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین مشین خریدی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس مشین کی مدد سے ٹیومر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے، ریڈی ایشن مشین سے تھراپی کئی ہفتوں کے بجائے 3 دن میں مکمل ہو جائے گی۔ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشین متاثرہ حصے پر سے ٹیومر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ باقی جسمانی اعضا کو نقصان نہیں پہنچاتی۔چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم اسپتال نے بتایا کہ جدید تھراپی مشین دماغ، پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال