نکوسیا (سی این پی) قبرص حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود سیاح اگر کورونا کا شکار ہوئے تو ان کے تمام اخراجات سرکاری طور پر ادا کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیاحت کے لیے مقبول جزیرہ نما ملک قبرص میں مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کو قبرص حکومت نے خوشخبری سنادی۔قبرس حکومت نے ملک میں دوبارہ سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح ان کے ملک میں آنے کے بعد کورونا کا شکار ہوا تو حکومت اس کی چھٹیوں کا خرچ ادا کرے گی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کے نام جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ مریض اور اس کے اہل خانہ کے قیام، خوراک اور علاج کا پورا خرچ ادا کرے گی تاہم سیاحوں کو ایئرپورٹ تک سفر اور اپنی فلائٹ کا خرچ خود اٹھانا پڑے گا۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے سیاحوں کے لیے سو بستروں پر مشتمل ایک اسپتال بھی مختص کیا جائے گا اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے بھی ہوٹل مختص کیے جائیں گے۔اس حوالے سے قبرص کے سیاحت کے نائب وزیر ساواس پرڈیوز نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک کی سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے تاہم ہم سیاحت کے بقیہ سیزن سے فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم نے ملک میں وائرس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی بہت محنت کی ہے۔واضح رہے کہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق قبرص میں اب تک 939 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 17 اموات ہوچکی ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک