برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

مڈلینڈ(سی این پی)برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئیں۔لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40 برس کی رافعہ ارشد برطانیہ کی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون جج ہیں جنہیں مڈلینڈ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا کو انٹرویو میں رافعہ ارشد نے بتایا کہ گیارہ سال کی عمر میں جج بننے کا خواب دیکھا تھا، لا کالج کے انٹرویو کے وقت اہل خانہ نے حجاب اتارنے کو بھی کہا تھا لیکن انہوں نے انکارکر دیا تھا۔رافیہ ارشد نے امید ظاہر کی کہ اب اس شعبے میں بھی مزید باحجاب خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔رافعہ تین بچوں کی ماں اور 17 برس سے قانون کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں