جی7 سربراہی اجلاس جون کے آخر میں ہو گا، پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس

واشنگٹن (سی این پی)دنیا کے سب سے بڑے صنعتی و اقتصادی ممالک کا جی7 سربراہی اجلاس جون کے آخر میں وائٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیلیگ میک اینینی نے وائٹ ہائوس میں منعقدہ بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے لیے جی7 ممالک کے سربراہی اجلاس سے اچھی مثال اور کوئی نہیں ہو سکتی جو ممکنہ طور جون کے آخر تک وائٹ ہائوس میں منعقد ہو گا اور ابھی تک زیادہ تر غیر ملکی رہنمائوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ جی 7 کے رکن ممالک میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں