قاہرہ (سی این پی) دس سالہ بچے کو دوستوں سے سامنے دادی کا ڈانٹنا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گھر والے پورے علاقے میں بچے کو تلاش کرتے رہے اور اس کی لاش گھر کے ایک کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔تفصیلات کے مطابق مصر کی کمشنری الدقھلیہ کے ایک گائوں میں ایک دس سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، اس سے قبل جب گھر والوں نے اسے گھر میں نہ پایا تو اس کے بارے میں سب کو تشویش لاحق ہوئی جس پر اسے پورے گائوں میں تلاش کیا گیا مگر وہ نہ ملا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کے اہل خانہ کو یہ خیال ہی نہیں آیا کہ اسے گھر کے کمروں میں بھی دیکھا جائے وہ یہی سمجھتے رہے کہ بچہ دوستوں کے ساتھ کھیل میں مگن ہو کر کہیں دور نکل گیا ہے۔بعد ازاں ہر طرف سے تلاش میں ناکامی کے بعد تھک ہار والدین اور عزیز اقارب واپس گھر پہنچے تو گھر کے ایک بند خالی کمرے میں اس کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی جسے دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہوگئے۔نعش کو دیکھتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس نے آتے ہی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔پولیس کو ابتدائی طور پر تحقیقات میں پتہ چلا کہ بچہ کافی دیر سے غائب تھا، اہل خانہ سے فردا فردا تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر کھیل رہا تھا جس پر دادی نے اسے دوستوں کے سامنے ڈانٹا اوربرابھلا کہا تھا، دادی کی ڈانٹ کے بعد سے بچے کو کسی نے نہیں دیکھا تھا۔بچے کے دوستوں سے بھی جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ دادی کی ڈانٹ سن کر بچہ گھر میں ہی چلا گیا تھا جس سے پولیس نے یہ نتیجہ نکالا کہ بچہ دادی کی ڈانٹ برداشت نہ کر سکا اور خاموشی سے گھر کے ایک کمرے میں جو استعمال میں نہیں تھا وہاں جاکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک