اسلام آباد(سی این پی)یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے تعلق ہے نہ کبھی غیر قانونی کام کیا، نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں، وزیراعظم کچھ صوبوں کا نہیں، پورے ملک کا ہوتا ہے۔سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بطور سپیکراور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، منی لانڈرنگ کیساتھ میرا کوئی تعلق نہیں، سعودی ارب کے بادشاہ نے فاروق لغاری اور نواز شریف کو 2 کاریں دی تھیں، نواز شریف بیرون ملک تھے جس وجہ سے انہیں سعودی بادشاہ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نہیں دی جاسکی۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا نواز شریف جب بیرون ملک سے واپس آئے تو انہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی دی ہوئی کار طلب کی، قوائد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نواز شریف کو دی۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر