بھارت،پولیس کے سامنے نوجوان کو سفاکانہ طریقے سے دریا میں پھینک دیا گیا

نئی دہلی (سی این پی) بھارتی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی آنکھوں کے سامنے نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واردات بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے اشوک نگر میں پیش آئی جہاں کچھ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کے سامنے نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں دریا میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشوک نگر پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر ریکھا چوہان اپنی ٹیم کے ہمراہ یمنا ندی پل سے گزر رہی تھیں کہ انہیں دریا کنارے ایک مشکوک گاڑی نظر آئی جس میں سے کسی شخص کو باہر پھینکا جارہا تھا۔سب انسپکٹر نے گاڑی کا پیچھاکرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ٹیم نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا، پولیس نے گاڑی کے نمبر کے ذریعے ایک ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس کا ابتدائی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت گووند کے نام سے ہوئی ہے،پولیس واقعے کی تحقیق مختلف پہلوئوں سے کررہی ہے جس میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلو بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں