یورپی پارلیمنٹ کابھارت سے اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ مطالبہ

برسلز(سی این پی)یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا نے بھارتی وزیر داخلہ کوخط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارت سے اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ،سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ماریا ارینا کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں بھارت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں پورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے تشویش کی حمایت کی ہے۔علی رضا سید کا کہنا تھا کہ بھارت نے 7 دہائیوں قبل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آغاز مقبوضہ کشمیر سے کیا اور آج پورا ہندوستان بھارتی متعصبانہ مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کا نشانہ بن رہا ہے، خاص طور پر اقلیتوں کو بڑی بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں