مریم اورنگزیب کا وفاقی و صوبائی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکمران مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی پر استعفیٰ دیں، سرکاری خرچ پر پریس کانفرنسوں سے ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب ڈینگی مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے مستعفی ہوں، پہلی حکومت ہے جو اپنی نااہلی کا خود چرچا کر رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار افسران کو معطل کر کے مجرمانہ غفلت چھپا رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی، وفاقی وصوبائی وزرا ہسپتالوں میں دفاتر کھولیں، ڈینگی سے متعلق پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، شہبازشریف دور کی بنائی گئی ہیلپ لائن 24 گھنٹے کھولی جائے، سرکاری خرچ پر بیانات سے ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں