اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد کی بحالی کا 13 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں مئیر اسلام آباد کی معطلی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت صرف قانون کے مطابق مئیر اسلام آباد کو معطل کرسکتی ہے، قانون کے مطابق جس شخص پر الزام لگا اسے صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیے، مئیر اسلام آباد کی معطلی میں قانون کو نظرانداز کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مئیر اسلام آباد پر انکوائری میں اثرانداز ہونے کا الزام لگا لیکن ثبوت کوئی نہیں، مئیر اسلام آباد پر الزامات لگائے گئے لیکن صفائی کا موقع نہیں دیا گیا، محض الزامات پر کمیشن نے مئیر اسلام آباد کو معطل کرنے کی سفارش کی۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا