سعودی عرب اور چین بھی پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں موخرکرنے پر رضامند

اسلام آباد(سی این پی) سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں موخرکرنے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کے مطابق قرض کی ادائیگیاں موخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں موخر کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے اور آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں موخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے اور جی 20 ممالک نے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں