گوادر(سی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کیا کہ بعض عناصر سی پیک کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے امور میں بہتری آئی ہے، اور منصوے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری سے متعلق غلط تاثر دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں، توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، سی ڈی ڈبلیو پی سے ایم ایل ون منصوبہ منظور ہوچکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق