اسلام آباد(سی این پی )وفاقی تعلیمی بورڈ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان جولائی میں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے کیا جائے گا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان تیسرے ہفتے میں ہوگا، بورڈآف گورنرز کا اجلاس30جون کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں آئی بی سی سی اور فیڈرل بورڈ کی گائیڈلائن کی منظوری دی جائے گی۔ امتحانات منسوخی اور پروموشن پالیسی کی منظوری بورڈآف گورنر سے لی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم نے اصولی منظوری دے دی۔جبکہ وفاقی تعلیمی بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب فاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیاد پر اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف