برازیل میں کورونا کے سبب لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے ہزاروں افراد کا احتجاج

برازیلیا(سی این پی)برازیل میں وبا کے پیش نظر لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا انہیں کام پر جانے دیا جائے۔بڑے شہر ساپالو میں صدر بولسونارو کے حامیوں نے لاک ڈائون اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے والے مطالبہ کر رہے تھے کہ معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔برازیل میں دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 10 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے برازیل میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 83 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تشویش کے باوجود برازیلی عوام پابندیاں ہٹانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں