لندن(سی این پی)لندن کے قریبی علاقے ریڈنگ میں چاقو سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص خفیہ ایجنسی کی واچ لسٹ میں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے حملہ آور خیری سعداللہ ایم آئی 5 کی واچ لسٹ میں تھا، خفیہ ایجنسی 2019 سے اس کی نگرانی کر رہی تھی۔ خیری کا تعلق لیبیا سے ہے اور وہ خانہ جنگی کے دوران مہاجر کے طور پر برطانیہ آیا۔ حکام کا کہنا ہے اسے اب دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشت گردی واقعہ خیری کا انفرادی فعل تھا اوروہ مزید کسی شخص کے واقعے میں ملوث ہونے کی تحقیقات نہیں کر رہے تاہم خیری کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز ریڈنگ میں ہونے والے چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز