بھارت میں بچہ چوری کے الزام میں معذورخاتون پرتشدد

دربھنگہ(سی این پی) بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ایک علاقے میں ایک معذورخاتون کو بچہ چورسمجھ کر لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع دربھنگہ کے بہادرپور تھانہ ایریا میں بچہ چور سمجھ کرایک معذور خاتون کی پٹائی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر معذورخاتون کو بچہ چورسمجھ کرمقامی لوگوں نے بری طرح زد وکوب کیا۔خاتون پرمحلے والوں کی جانب سے تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔پولیس نے بتایا کہ لوگوں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کراس کی پٹائی کی، لوگوں کے ایک ہجوم نے خاتون پر تشدد کیا، مقامی پولیس نے آ کر اسے مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس کو شکایت کی کہ مذکورہ خاتون ان کے بچے کو زبردستی کہیں لے جا رہی تھی، شنکرمہتو نامی اس شخص نے یہ الزام بھی لگایا کہ خاتون نے ان کے بچے کو دھتورا کھلانے کی کوشش کی تھی۔پولیس کو وہاں موجود چند بچوں نے بتایا کہ خاتون کو کافی دیر سے لوگوں نے باندھ رکھا ہے اوربہت مارا پیٹا گیا ہے۔علاقے کے پولیس افسرنے میڈیا کوبتایا کہ مذکورہ خاتون اسٹیشن پر بھیک بھی مانگتی ہے اوروہیں رہتی ہے، خاتون بظاہرذہنی طورپرمعذورلگتی ہے،لوگوں نے اس پربہت زیادہ تشدد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں