ریاض(سی این پی)سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتن نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ آگاہ کیا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے، اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے۔ترجمان مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ اس سال حج میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔دوسری جانب سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر وبا کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب میں پہلے سے مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی حج کا فریضہ ادا کریں، ان کے علاوہ محدود تعداد میں سعودی شہری بھی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال