ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ پر بین لگا دیا

واشنگٹن(سی این پی)سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹویٹر نے دارالحکومت واشنگٹن کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر “برے رویے ” کے ٹیگ کے ساتھ پابندی لگا دی ہے۔اطلاع کے مطابق صدر ٹرمپ نے، گذشتہ رات مظاہرین کے ایک گروپ کی طرف سے وائٹ ہائوس کے سامنے واقع لفائیٹے پارک میں سابق صدور میں سے انڈریو جیکسن کا مجسمہ توڑنے کی اور علاقے میں ایک خود مختار زون بنانے کی کوشش کے خلاف ٹویٹ کے ذریعے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ” جب تک میں آپ کا صدر ہوں واشنگٹن ڈی سی میں ہرگز خود مختار زون نہیں بنے گا۔ اگر مظاہرین نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو انہیں بھاری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا”۔ٹویٹ سے تقریبا 5 گھنٹے بعد ٹویٹر نے “برے رویے” کے ٹیگ کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کو بین کر دیا۔واضح رہے کہ ٹویٹر اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف ٹویٹ کے ساتھ ” تشدد میں اضافہ کرنا” اور ” زیرِ اثر میڈیا” جیسے ٹیگ لگا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں