افغانستان، شدت پسندوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکارجان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کابل(سی این پی) افغانستان نے شدت پسندوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکارجان سے چلے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدغس میں دہشت گردوں نے اچانک فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس اہلکاروں کی اموات ہوئیں اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب فوجی اہلکار چھائونی سے نکلنے کی تیاریاں کررہے تھے، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شدت پسندوں سے مقابلہ جاری ہے۔جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، میڈیارپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن جلد مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔ مذکورہ حملہ کس گروہ نے کیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔خیال رہے کہ یہ شدت پسند کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی کہ جب طالبان اور افغان قیادت مذاکرات کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔ فریقین قطری دارالحکومت دوحہ میں بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں