پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر،عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول

کراچی(سی این پی) پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، جس سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کوویڈ نائینٹین ایکٹورسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑڈالرایشیائی ترقیاتی بینک اور پچاس کروڑڈالرعالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔یاد رہے ملک میں جاری کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کوڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا ۔خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کے تحت موصول ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکے معاشی اثرات سامنے آئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافے کیلئے بجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں