عراق،امریکی اہداف کو نشانہ بنانے پر تیرہ ایران نواز جنگجو گرفتار

بغداد(سی این پی)عراقی سکیورٹی دستوں نے ایک درجن سے زائد ایران نوازجنگجوئوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب جنوبی بغداد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس کے اہلکاروں نے حشد الشعبی کی ایک شاخ خاطب حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر چھاپے مارتے ہوئے تیرہ افراد کو گرفتارکیا۔ ان فائٹرز کو عراق میں امریکی اہداف پر راکٹ حملے کرنے کے شبے پرحراست میں لیا گیا ہے۔عراق میں ایران نواز قوتوں کے خلاف یہ اس طرز کی اولین کارروائی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر سے لے کر اب تک عراق میں امریکی تنصیبات پر تین درجن سے زائدراکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں