عورتوں کے بارے میں متنازع بیان، میکسیکو کے صدر پرتنقید

میکسیکو سٹی(سی این پی)جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے صدر اپنے ایک متنازع بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جمعرات کو آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے عورتوں کا گھر پر رہنا، کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سے میکسیکو میں AmloMachista کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور خواتین کافی برہمی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اوبراڈور پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ابتدا میں کووڈ انیس کی وبا کو زیادہ سنجیدہ نہ لیا، جس سبب ملک میں کیسز بڑھے۔ میکسیکو ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں