امریکہ، کانگریس نے پولیس اصلاحات سے متعلق قانون قبول کرلیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکہ میں افریقی امریکی شہریوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت اور ملک گیر احتجاج کے بعد پولیس میں اصلاحات سے متعلق ایک قانونی بل گزشتہ روز کانگریس میں منظور کر لیا گیا۔بل کے حق میں 236 جبکہ مخالفت میں 181 قانون سازوں نے ووٹ ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ “جسٹس ان پولیسنگ ایکٹ” نامی قانون اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں اکثریت کی حامل ری پبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کرے گی۔ری پبلکن جماعت اس بل کے مسودے میں چند ترامیم کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ اس بل میں پولیس کے اختیارات محدود کرنے اور تشدد کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں